تم نسل کشی کے سیکریٹری، تمھاری وجہ سے ہزاروں لوگ مر گئے، خاتون کا انٹونی بلنکن کے سامنے احتجاج

واشنگٹن ڈی سی میں خاتون کا پریس بریفنگ کے دوران احتجاج، انتظامی اہلکاروں نے پکڑ کر کمرے سے باہر کردیا

واشنگٹن:

امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں خاتون نے احتجاج کیا اور ان پر نسل کشی سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران ایک خاتون کھڑی ہوئیں اور انہوں نے احتجاج کرنا شروع کیا۔

خاتون نے انٹونی بلنکن کو وزیر خارجہ کی جگہ نسل کشی کا وزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمھیں معاف نہیں کریں گے۔ حجاب لی خاتون نے کہا کہ انٹونی بلنکن تم نسل کشی کے سیکریٹری ہو اور تمھاری وجہ سے ہزاروں لوگوں کی نسل کشی ہوئی، تم نے انسانیت کی تذلیل کی ہے۔

 

انٹونی بلنکن نے خاتون کے احتجاج پر جواب میں کہا کہ میں آپ کے نقطہ نظر کا احترام کرتا ہوں۔

بعد ازاں انتظامی اہلکاروں نے خاتون کو پکڑ کر کمرے سے باہر نکال دیا۔

 

Load Next Story