واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے کیا تبدیلی متعارف کرانے جا رہا ہے؟

رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے مصنوعی ذہانت کو ایپلی کیشن کا ہر طرح سے حصہ بنایا جا رہا ہے


ویب ڈیسک January 15, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنے ذیلی پلیٹ فارم واٹس ایپ پر سال کی پہلی بڑی تبدیلی کرانے جا رہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو پر جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے مصنوعی ذہانت کو ایپلی کیشن کا ہر طرح سے حصہ بنایا جا رہا ہے۔

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے واٹس ایپ بیٹاورژن میں کمپنی نے اے آئی ٹیب کا اضافہ کیا ہے تاکہ صارفین اے آئی ٹولز کو استعمال کرسکیں۔

رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹیب میں مختلف فیچرز موجود ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں