انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

انتہائی حساس علاقے میں فائرنگ سے زخمی دوسرے شخص کی حالت تشویش ناک ہے


ویب ڈیسک January 15, 2025

راولپنڈی:

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے قریب انتہائی حساس علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

فائرنگ دو نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مابین تنازع پر کی گئی، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ کرائم سین کے ایک طرف سیف سٹی اور دوسری جانب کمشنر آفس ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، کچھ عرصہ قبل دانیال گروپ نے گوجر خان میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فنکشن میں فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا تھا جس پر آج مخالف گروپ کے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے راجا دانیال اقبال کو قتل کر دیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہے، جس کی شناخت مقتول کے گن مین عاصم کے نام سے ہوئی، زخمی کو بے نظیر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے موقع سے ایک پسٹل بھی قبضے میں لے لی ہے جو مبینہ طور پر قتل واردات میں استعمال ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقع کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا جائے گا، بے نظیر اسپتال میں کسی بھی ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں