اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ سے متعلق فنانشل بڈ منظور ہونے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ فنانشل بڈ سے متعلق غلط خبریں گمراہ کن ہیں، ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی

اسلام آباد:

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ سے متعلق فنانشل بڈ منظور ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ فنانشل بڈ سے متعلق غلط خبریں گمراہ کن ہیں، (ٹی ای آر جی) کنسورشیم کی مالی پیشکش/فنانشل بڈ منظور ہونے کا دعویٰ بےبنیاد اور غیر مستند ہے۔

پی اے اے نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کا معاملہ قانونی عمل سے گزر رہا ہے، میڈیا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے اپیل ہے کہ وہ باضابطہ اعلان کا انتطار کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ قومی معاملات پر غیر مصدقہ رپورٹنگ نقصان دہ ہو سکتی ہے، آؤٹ سورسنگ فنانشل بڈ سے متعلق باضابطہ اعلان مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا۔

Load Next Story