ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

غیر فعال جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ پلانٹ کو بحال کرنے کے منصوبے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے


ویب ڈیسک January 15, 2025

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی کاوشوں سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر فعال جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹد پلانٹ کو بحالی کرنے کے منصوبے پر عمل کیا جا رہا ہے،  جو توانائی کے شعبے کی ترقی و خوشحالی کی ایس آئی ایف سی کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔

منصوبے کے تحت   جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹد ( جے جے وی ایل )اورسو ئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے غیر فعال پلانٹ کی فوری بحالی پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے ایس آئی ایف سی کی جانب سے جنوری میں  دونوں کمپنیوں کو  ریونیو شیئرنگ  معاہدہ کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

جون 2020ء  سے اب تک   پلانٹ کی بندش کے باعث  432 ملین ڈالر کے زرمبادلہ کا  نقصان ، 5ہزار  افراد کی نوکریاں متاثر  ہوئی ہیں۔ اس تناظر میں ایس آئی ایف سی  نے جے جے وی ایل کو پلانٹ کی گیس سپلائی سے قبل تمام  واجبات کی ادائیگی  کی ہدایت کی ہے۔

اس پیش رفت کے نتیجے میں جے جے وی ایل  پلانٹ کی بحالی سے توانائی کی  پیداوار میں اضافے کے  ساتھ ساتھ  ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی متوقع  ہے۔

پلانٹ کی بحالی سے  سندھ سمیت پورے پاکستان میں ساڑھے 7لاکھ  گھروں کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے جے جے وی ایل کی فعالی  سے ملکی معیشت  پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں