پی ٹی آئی سکندر سلطان راجا کی جگہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سرگرم

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ اور عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خطوط لکھ دیے۔


ویب ڈیسک January 15, 2025

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے چیف، ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر سرگرم ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز  نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو الک الگ خطوط لکھ دیے۔

اپنے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

خط کے متن کے مطابق آرٹیکل215کے تحت چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان کی مدت ختم ہورہی ہے، سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی۔

شبلی فراز نے کہا کہ آرٹیکل213کے تحت آئینی تقاضہ پورا کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

اس کے بعد قومی اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر تقرری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو چیف الیکشن کمشنر تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکند سلطان راجہ 26جنوری کو سبکدوش ہورہے ہیں، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ،ممبر سندھ اور بلوچستان26جنوری کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں