سوشل میڈیا ایپس بندش کی درخواست؛ پی ٹی اے سے جواب طلب

سوشل میڈیا ایپس پرجعلی معلومات سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے، درخواست گزار کا لاہورہائیکورٹ میں موقف


ویب ڈیسک January 15, 2025

لاہور ہائی کورٹ نے قوانین نظر انداز کرنے پر سوشل میڈیا ایپس کی بندش کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کو نوٹس جاری کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے قوانین کی خلاف ورزی پرسوشل میڈیا ایپس کی بندش سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اوردیگر سوشل میڈیا ایپس پر آن لائن فراڈ عام ہو چکا ہے۔ سادہ لوح شہریوں کو ان ایپس پر خوشنما اشتہارات اور جعلی معلومات سے لوٹا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا ایپس شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے پرائیویسی کے قوانین کو نظر انداز کر رہی ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ملک میں استعمال ہونے والی ایپس کے سرور یا فوکل پرسنز کی یہاں موجودگی قانونی تقاضا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں