وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے میں فیملی کے ساتھ سفر، 2 افسران معطل

بغیر اجازت وزیراعلیٰ کے طیارے میں سفر کرنے والے گریڈ 17 کے افسر ہیں، نوٹیفکیشن سندھ حکومت


ویب ڈیسک January 15, 2025

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2 افسران کو معطل کردیا گیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے۔ گریڈ 17 کے دونوں افسروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں گریڈ 17 کےپی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی  آئی فلائٹ سید فراز علی اورسندھ ہاؤس کے پروٹوکول افسر واجد شاہ شامل ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے طور پر کراچی آ رہا تھا۔ معطل کیے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی طیارے میں سفر کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں