پولیس پرحملوں، گینگ وار کے ملزم کیجانب سے بریت کی 6 درخواستیں دائر

سینٹرل جیل کراچی انسداد دہشتگردی کمپلیکس کی خصوصی عدالت میں درخواستیں دائر کی گئیں


اسٹاف رپورٹر January 15, 2025

لیاری گینگ وار اور پولیس حملوں میں ملوث ملزم ملا نثار نے بریت کی 6 درخواستیں دائر کردیں۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں گینگ وار کے ملزم ملا نثار کی جانب سے بریت کی 6 درخواستیں دائر کی گئی۔ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کو جھوٹے کیسز میں ملوث کیا ہے۔ مقدمات کے مدعی نے اپنے بیانات میں ملا نثار کا کردار واضح نہیں کیا۔ شریک  ملزم بری ہوچکے ہیں۔ مقدمات میں پولیس پر  فائرنگ کچھ نہیں بتایا گیا۔ ملا نثار کیخلاف نہ ہی کوئی ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ ملا نثار کو مقدمات سے بری کیا جائے۔

ملا نثار اور اس کے ساتھیوں کیخلاف 2013 اور 2014 میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق لیاری آپریشن کے دوران ملا نثار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پولیس پر حملہ کیا تھا۔ ملا نثار اوردیگر کیخلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں