حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی 3 ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی

حکومت ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کو سول حکومت کی مدد کے لئے بلا سکتی ہے، چوہدری نثار


ویب ڈیسک July 25, 2014
تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو کوئی درخواست نہیں ملی، وفاقی وزیر داخلہ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری آئندہ 3 ماہ کے لئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئین کا آرٹیکل 245 نافذ کرتے ہوئے اسلام آباد کی سیکیورٹی یکم اگست سے 3 ماہ کے لئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کا سہارا لیا ہے اور حکومت ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کو سول حکومت کی مدد کے لئے بلا سکتی ہے جبکہ حکومت کے اس اقدام کو ملک کی کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔


وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو کوئی درخواست نہیں ملی تاہم پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں احتجاج کرنے دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی سعودی عرب سے وطن واپسی پر ہوگا۔


واضح رہے کہ آرٹیکل 245 کی رو سے جہاں یہ آرٹیکل نافذ ہوگا وہاں ہائیکورٹ آئین کے آرٹیکل ایک سو ننانوے کےتحت خود کو حاصل اختیارات بھی استعمال نہیں کرسکتی جبکہ عدالت کو حاصل اختیارات کے تحت اگر کوئی کارروائی جاری ہے تو وہ بھی اس مدت کےلیے معطل رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں