ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار

بدھ کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی جاری


احتشام مفتی January 15, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مضبوط ہونے، ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی درآمدات پر ڈیوٹی کی شرح میں ممکنہ اضافے اور چین، روس کی مصنوعات پر ممکنہ پابندیاں عائد ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

عالمی بینک کی جانب سے 10سالہ شراکت داری پلان کے تحت پاکستان کو 40ارب ڈالر مالیت کا قرض فراہم کرنے کے عندیے، سعودی کمپنی کی ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری دلچسپی اور جون میں پانڈا بانڈز کے اجرا جیسی مثبت اطلاعات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کی قدر 04پیسے کے اضافے سے 278روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 280روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں