کراچی کے حلقہ پی ایس 114 سےن لیگ کےعرفان اللہ مروت کی کامیابی کالعدم قرار

ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی نے پی ایس 114 سے مسلم لیگ (ن) کے عرفان اللہ مروت کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔


ویب ڈیسک July 25, 2014
الیکشن ٹربیونل نے پی ایس 114 سے عرفان اللہ مروت کی کامیابی کالعدم قراردیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا احکامات جاری کردیئے، فوٹو:فائل

الیکشن ٹربیونل نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں دوبارہ انتخابات کرانے کے احکامات جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 سے مسلم لیگ (ن) کے عرفان اللہ مروت کامیاب ہوئے تھے جن کی کامیابی کو ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے چیلنج کیا تھا، الیکشن ٹربیونل نے روف صدیقی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ایس 114 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا احکامات دے دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عرفان اللہ مروت نے کراچی کے حلقے پی ایس 114 میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار رؤف صدیقی کو 7 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔