اسٹیٹ بینک نے معاشی اعداد وشمار میں بہتری کیلئے مربوط پلان بنایا ہے، گورنر
اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے ملکی معاشی اعداد و شمار میں بہتری کے لیے مربوط پلان بنایا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور کمرشل بینکوں کے صدور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کھاتے میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی جارہی ہے اورملکی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور ترسیلات زر کے اعداد وشمار میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
جمیل احمد نے بتایا کہ ایس ایم ایز فنانسنگ کا ٹارگٹ 1.1 ٹریلین روپے مقرر کیا گیا ہے، ملکی معاشی اعدادوشمار میں بہتری کے لیے اسٹیٹ بینک نے مربوط پلان بنایا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر بینکنگ سیکٹر کام کر رہا ہے۔