کراچی:
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.47 روپے لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3.47 روپے فی لیٹر اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2.61روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے مقرر کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت252.66 روپے سے بڑھ کر256 روپے 13 پیسے ہوگئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 260.95 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے آئندہ 15 روز کیلیے ہوگا۔