شیاؤمی نے پاکستان میں اپنی نئی اسمارٹ فون ’ریڈمی نوٹ 14‘ سیریز لانچ کردی
معروف اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے پاکستان میں اپنا نئی اسمارٹ فون ’ریڈمی نوٹ 14‘ سیریز ریلیز کر دی۔جدید سپیسی فیکیشنز سے آراستہ یہ فون شیاؤمی کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔
شیاؤمی نے Redmi Note Note 14 Pro+5G، Redmi Note 14 Pro اور Redmi Note 14 سریز لانچ کردی۔
موبائل میں ہائی ریزولوشن AI کیمرہ سسٹم، آل اسٹار پائیداری اپ گریڈ کے ساتھ موجود ہے۔ Redmi Note 14 سیریز کے مرکز میں موجود کیمرہ سسٹم فلیگ شپ فوٹوگرافی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ہیڈ آف مارکیٹنگ سفیان احمد کا کہنا تھا کہ یہ رواں سال کسی بھی موبائل کمپنی کا لانچ ہونے والا پہلا موبائل فون ہے۔ ریڈمی نوٹ سیریز ہماری سب سے بہترین اور سب سے زیادہ سیل ہونے والی سیریز ہے۔Redmi Note 14 ویریئنٹس، 8+128 GB اور 8+256 GB میں دستیاب ہے جن کی قیمتیں 53,999 اور 57,999 ہیں۔
Redmi Note 14 Pro 2 ویریئنٹس، 8+256 GB اور 12+512 GB کی قیمتیں 79,999 اور 94,999 ہیں۔Redmi Note 14 Pro + 5G 12+512GBکی قیمت 144,999 ہے۔ ہم صرف فون نہیں، ایل ای ڈیز، گاڑیاں اور دیگر اشیاء لانچ کررہے ہیں۔
سی ای او ایئر لنک مظفر حیات پراچہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دو ڈھائی سال قبل شاؤمی کا فون بنانا شروع کیا۔یہ کتنی اعزاز کی بات ہے تمام فون پاکستان میں بن رہے ہیں۔انٹرنیشل معیار کے مطابق ہم ڈھائی سال میں اس مقام تک پہنچ گئے ہے۔ٹی وی کی ایک نئی کیٹیگری لانچ کی ہے۔آنے والے وقتوں میں جب یہ تمام آٹومیشن سمیت دیگر اشیاء پاکستان میں ہی بنیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نئے دور میں آگیا ہے اب پاکستان میں ٹیکنالوجی کے پروڈکٹس بننے شروع ہو گئے ہیں۔ ان کی ایکسپورٹ آنے والے دنوں میں ہوگی اور زرمبادلہ میں ٹریڈ ڈیفیسٹ میں بہت مدد ملے گی۔شاؤمی کی لانچ کی گئی نئی کار دنیا کے مشہور برانڈز کے مقابلہ کی ہے۔سوا لاکھ کاریں وہ فروخت کر چکے ہیں۔آنے والے وقتوں میں ہم شائومی سے کہہ سکتے ہیں آہیں پاکستان میں کاریں بنائیں اور ایکسپورٹ کریں۔