اینڈرائیڈ صارفین واٹس ایپ کے اس مسئلے سے ہوجائیں ہوشیار!

واٹس ایپ میں موجود ایک بگ ان کی فون کالز میں خلل ڈال سکتا ہے


ویب ڈیسک January 16, 2025

اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایک بگ ان کی فون کالز میں خلل ڈال سکتا ہے۔

یہ بگ ایپ کے آف کیے جانے یا اسکرین کے ڈِم ہوجانے پر پر مائیکرو فون کو بند کر دیتا ہے جس کا مطلب ہے کہ جب اینڈرائیڈ صارف کال کے دوران کسی دوسری ایپ کو استعمال کرتا یا اسکرین کو کافی دیر تک نہیں چھوتا ہے اور اس دوران اسپیکر آن ہوتا ہے تو کال ممکنہ طور پر کٹ سکتی ہے۔

ٹیک ایشو ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ صارفین کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈ اِٹ اور دیگر آن لائن فورمز پر پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کو یہ مسئلہ کچھ عرصہ سے درپیش ہے۔

ون پلس کمیونیٹی کی ایک پوسٹ میں اس متعلق شکایت کی گئی تھی کہ یہ مسئلہ 2019 میں شائع کیا گیا تھا۔

صارف نے لکھا کہ جب بھی وہ واٹس ایپ کال پر ہوتے ہیں اور کسی دوسری ایپ پر جاتے ہیں تو ان کی آواز خود بخود بند ہوجاتی ہے۔ جب واٹس ایپ دوبارہ جایا جاتا ہے تو آواز بحال ہوجاتی ہے۔ یہی چیز تب ہوتی ہے جب واٹس ایپ کال کے درمیان اسکرین لاک ہوجاتی ہے، اور جب تک اسکرین ان لاک کر کے دوبارہ ایپ پر نہ جایا جائے دوسرے فریق کو آواز نہیں جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں