ہری پور میں شیر کا حملہ، شہری جاں بحق، علاقے میں خوف پھیل گیا

شیر جنگل سے نکل کر آبادی میں جاپہنچا اور حملہ کرکے ایک نوجوان کو مار ڈالا، علاقہ مکینوں کے شور مچانے پر شیر بھاگ گیا

ہری پور: پنجاب کے شہر ہری پور میں شیر کے حملے میں شہری جاں بحق ہوگیا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر ہری پور میں شیر جنگل سے نکل کر نگری پائیں میں پہنچ گیا جہاں اس نے حملہ کرکے ایک نوجوان کو مار ڈالا۔

علاقہ مکین شیر کے حملے کی اطلاعات پر پہنچے اور ان کے شور مچانے پر شیر دوبارہ جنگل کی طرف بھاگ گیا۔

امدادی ذرائع کے مطابق ہلاک ہوئے نوجوان کا نام نبیل ہے جب کہ محکمہ وائلڈ لائف تاحال واقعے سے بے خبر ہے اور اس کی طرف سے شیر کو پکڑںے کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

واقعے کے بعد سے لوگ محتاط ہوگئے ہیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے کہ شیر دوبارہ حملہ آور نہ ہوجائے، لوگوں ںے وائلڈ لائف سے شیر کو پکڑنے اور انہیں محفوظ بنانے کی اپیل کی ہے۔

Load Next Story