سمجھوتہ ایکسپریس کے ٹرائل میں تاخیر پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

سمجھوتہ ایکسپریس کے ٹرائل میں نہ تو انصاف کے تقاضے پورے ہوئے اورنہ ہی ملزمان کو کٹہرے میں لایا جا رہا ہے، پاکستان


ویب ڈیسک July 25, 2014
سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے تمام تر ثبوت فراہم کئے جا چکے ہیں، انصاف فراہم کیا جائے، پاکستان کا بھارت سے مطالبہ۔ فوٹو؛ فائل

دفتر خارجہ نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ٹرائل میں تاخیر پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو سمجھوتہ ایکسپریس کے ٹرائل میں بغیر کسی وجہ کے تاخیر کرنے پر طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اورکہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت کی کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کے ٹرائل میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جا رہے اور نہ ہی ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے تمام تر ثبوت فراہم کئے جا چکے ہیں لہذا کیس میں جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ سجمھوتہ ایکسپریس کو 2007 میں بھارت کے دارالحکومت نئی دلی سے لاہور آتے ہوئے ہندو انتہا تنظیم آر ایس ایس نے پانی پت کے مقام پر ٹرین کو دھماکے کی مدد سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں 68 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔