پبلک پروکیورمنٹ کو مزید شفاف بنانے کے لیے پیپرا اور نادرا کے درمیان معاہدہ

معاہدے کے تحت ای پیڈز میں رجسٹریشن کے خواہشمند سپلائیرز اور بولی دہندگان کی شناختی تصدیق کی  جائے گی

2015-16کے دوران ریونیو بورڈ افسران کی جانب سے زمینوں کی خریداری سمیت مختلف مد میں 5ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔ فوٹو : اے ایف پی

پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) اور نادرا ٹیکنالوجیز کے درمیان پبلک پروکیورمنٹ کو مزید شفاف بنانے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کے تحت ای پیڈز میں رجسٹریشن کے خواہشمند سپلائیرز اور بولی دہندگان کی شناختی تصدیق کی  جائے گی، نادرا ٹیکنالوجیز، ای سہولت کے ذریعے تصدیق کی خدمات فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 35 ہزار سے زائد سپلائیرز اور بولی دہندگان کی تصدیق کی جائے گی، اگلے مرحلے میں تصدیق شدہ سپلائیرز اور بولی دہندگان کی تعداد تین لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر پیپرا نے کہا کہ شناخت کی  تصدیق سے پبلک پروکیورمنٹ میں دھوکہ دہی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

سی ای او نادرا ٹیکنالوجیز نے کہا کہ معاہدہ پروکیورمنٹ کی کارروائی کو شفاف اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Load Next Story