سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے مصباح الحق

سری لنکا کے خلاف دورے کے لیے ٹیم کے انتخاب سے مطمئن ہوں، کپتان قومی کرکٹ ٹیم


ویب ڈیسک July 25, 2014
ورلڈ کپ سے قبل ہمیں آسٹریلیا جیسے مضبوط حریف کا مقابلہ کرنا ہے، مصباح الحق۔ فوٹو؛ ایسکریس نیوز/فائل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی فارم میں ہیں اور آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی فارم میں ہیں اور آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں اسپنرز کا کردار اہم ہوتا ہے، ہمارے لئے پہلے ٹیسٹ اہم ہوگا جسے جیت کر سری لنکا کو دباؤ میں لینے کی کوشش کریں گے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف دورے کے لیے ٹیم کے انتخاب سے مطمئن ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہمیں آسٹریلیا جیسے مضبوط حریف کا مقابلہ کرنا ہے اور امید ہے ٹیم آئندہ بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔