گجرات؛ سرائے عالمگیر کی5 سالہ زہرا سے زیادتی و قتل کا ملزم گرفتار

مقتولہ کی گلی کے رہائشی ندیم جٹ کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزم خود بھی دو کم سن بچوں کا باپ ہے


ویب ڈیسک January 16, 2025

GUJRAT:

سرائے عالمگیر کے گاؤں کھوہار کی 5 سالہ ننھی زہرا کے زیادتی کے بعد قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق سرائے عالمگیر کی 5 سالہ ننھی  زہرا کے ساتھ زیادتی اور اسے قتل کرنے والے ملزم ندیم جٹ کی ڈی این اے رپورٹ پازیٹو آگئی، ملزم ندیم جٹ 5 سالہ مقتولہ زہرا کی گلی کا رہائشی اور خود بھی دو کمسن بچوں ایک بیٹی اور بیٹے کا باپ ہے۔

ایس ایچ او سرائے عالمگیرشیراز شاہ کے مطابق زیادتی قتل کیس میں گرفتار ملزم  ندیم جٹ ہیڈ رسول کے ایک کالج میں بطور مالی تعینات ہے، وقوعہ کے 10 روز بعد ڈی این اے رپورٹ آنے پر مشکوک سمجھ کر زیر حراست ملزم کی گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ قبل ازیں میڈیکل رپورٹ میں کم سن بچی کے ساتھ زیادتی اور بدفعلی کی تصدیق ہو ئی تھی، اور رپورٹ میں  مقتولہ بچی کے چہرے ، کمر اور جسم کے مختلف حصوں پرتشدد کے نشانات بھی  سامنے آئے تھے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ  گاؤں کھوہار میں11 رو قبل کمسن زہرا جنید کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کر کے  اس کی نعش بوری میں بند کرکے 25، 30 فٹ کی اونچائی سے پھینک دی گئی تھی، سرائے عالمگیر پولیس نے کیس میں5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا، جبکہ مقتولہ کے والد جنید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں