ترکیہ میں وراثت کے جھگڑے پر بدبخت بھائیوں نے مسجد بھی تقسیم کردی

والد کی جائیداد میں ایک مسجد بھی شامل تھی


ویب ڈیسک January 16, 2025

ترکیہ میں ایک افسوسناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین بھائی اپنے والد کی جائیداد کی تقسیم پر جھگڑے کے بعد مسجد کو بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

تین بھائیوں نے والد کے چھوڑے گئے 17 ارب لیرا اور 5 ہزار کرائے کے مکانات سمیت ایک مسجد کو بھی وراثت کے طور پر حصوں میں تقسیم کردیا۔

بدبخت بیٹوں نے مسجد کو بھی تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اور صحن کھودنا شروع کردیا تاکہ درمیان میں فصیل اُٹھائی جا سکے۔

سوشل میڈیا پر جب اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی تو صارفین نے شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے لالچی بیٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مسجد کی تقسیم کا مقصد اس سے حاصل ہونے والی آمدنی پر اپنا اپنا قبضہ کرنا تھا۔ یہ مسجد ایک روحانی سلسلے سے تعلق رکھتی تھی جہاں نذرانے بھی جمع ہوتے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں