کراچی:
زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 7.3کروڑ ڈالر کے اضافے سے 16ارب 45کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے سرکاری ذخائر کی مالیت 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح تجارتی بینکوں کے ذخائر کی مالیت 4.2کروڑ ڈالر کے اضافے سے 4.72 ارب ڈالر کہ سطح پر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرلیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025 میں ختم ہورہی تھی۔