مخصوص گیس کے سونگھے جانے سے دماغی صحت بہتر ہونے کا انکشاف

یہ طریقہ فی الحال ناقابلِ علاج مرض سے لڑنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے سانس میں گیس کو جسم میں لینے کا طریقہ الزائمرز بیماری سے لڑنے کا ایک نیا طریقہ ہوسکتا ہے۔

سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ سانس میں زینن کا لیا جانا دماغی صحت اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے، جو ممکنہ طور پر فی الحال ناقابلِ علاج مرض سے لڑنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

زینن ایک انتہائی مہنگی گیس جس کا نہ کوئی رنگ ہوتا ہے نہ ہی کوئی مہک۔ یہ عموماً راکٹ کو اوپر دھکیلنے والی گیس یا اینستھیزیا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کو ماؤنٹ ایورسٹ چڑھنے والے کوہ پیماؤں کے مدد گار آلے کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

ماس جرنل بریگھم اور واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق میں اس کی الزائمرز کے علاج کی صلاحیت کو دیکھا گیا۔

چوہوں پر کی جانے والی ابتدائی تحقیق کے بعد سائنس دانوں نے کہا کہ نتائج اتنے حوصلہ افزاں ہیں کہ وہ آئندہ چند مہینوں میں یہ آزمائش انسانوں پر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

Load Next Story