حکومت نے عمران خان کو روکا تو یہ جمہوریت کے لیے خطرہ ہوگا خورشید شاہ

اسلام آبادمیں فوج بلاکرچوہدری نثارنےکوتاہی ظاہرکردی جو اسلام آبادنہیں سنبھال سکتا وہ ملک کیسے سنبھالےگا،اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک July 25, 2014
اسلام آباد میں فوج بلا کر چوہدری نثار نے خود اپنی کوتاہی ظاہر کردی،خورشید شاہ، فوٹو؛فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر عمران خان کو روکا تو جمہوریت کے لیے خطرہ ہوگا اس لیے 14 اگست کو ایسا کوئی عمل نہ کیا جائے جس سے ملک میں انتشار پھیلے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں تاہم حکومت نےعمران خان کو روکا تو جمہوریت کے لیے خطرہ ہوگا،14 اگست خوشی کا دن ہے لہٰذا اس دن ایسا کوئی عمل نہ کیا جائے جس سے ملک میں انتشار پھیلے۔ انہوں نے کہا اسلام آباد میں فوج بلا کر چوہدری نثار نے خود اپنی کوتاہی ظاہر کردی اور انہوں نے بیان دے کر خود اپنی ناکامی بھی تسلیم کرلی ہے تاہم جو شخص اسلام آباد نہیں سنبھال سکتا وہ ملک کیسے سنبھالے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔