چیمپئینز ٹرافی؛ سکندر رضا نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

پاکستان اور بھارت کا فیصلہ کُن معرکے میں بھی ٹکراؤ ہوسکتا ہے، رپورٹس


سلیم خالق January 17, 2025

زمبابوین ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔


کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں زمبابوین کرکٹر نے کہا کہ ایشیائی پچز پر کوئی مقامی ٹیم ہی چیمپئینز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی، پاکستان اور بھارت کا فیصلہ کُن معرکے میں بھی ٹکراؤ ہوسکتا ہے۔

سکندر رضا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بھی ایونٹ جیتنے کے چانسز ہیں، یہ تینوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر سکتی ہیں،چوتھی سائیڈ نیوزی لینڈ ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی

انھوں نے کہا کہ زمبابوے نے گزشتہ برس ٹی20 کرکٹ میں 5 ایشیائی ٹیموں کو ہرایا، سری لنکا کو اس کے ملک میں شکست دی، پاکستان کو زمبابوے میں زیر کیا، بنگلادیش کو اس کے گراؤنڈ پر مات دینے کے ساتھ بھارت کو زمبابوے میں ہرایا۔

افغانستان کو بھی قابو کرنے میں کامیاب رہے تاہم بدقسمتی سے ہم کوئی سیریز نہ جیت سکے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ ریونیو شیئرنگ پر پاکستان اور اماراتی بورڈ معاہدے کے قریب

اس ریکارڈ کو تسلی بخش تو نہیں کہا جا سکتا تاہم نتائج سے اندازہ ہوتا ہے کہ زمبابوین ٹیم میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، وہ وقت بھی آئے گا جب ہم سیریز بھی جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں