"صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے" تصدیق ہوگئی

کرکٹر کو مزید 3 ہفتے درکار ہیں جس کے بعد انکا ری ہیب شروع ہوگا، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اوپنر صائم ایوب کے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔


نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ صائم ایوب سے انکی گزشتہ روز فون پر بات ہوئی تھی تاکہ خیریت دریافت کی جاسکے، جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں مزید 3 ہفتے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد انکا ری ہیب شروع ہوگا۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے بطور بڑے بھائی اور کرکٹر اُسے مشورہ دیا ہے کہ تمہیں اگر ذرا بھی درد ہو تو جلد بازی نہ کرنا، مکمل آرام کرکے ٹیم میں واپس آؤ تاکہ انجری بعد میں مزید گمبھیر صورتحال اختیار نہ کرجائے۔

مزید پڑھیں: ٹیم کا انحصار، انجری سے دوچار صائم ایوب نے بڑا بیان جاری کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ صائم ایوب کی جس فارم میں کھیل رہے تھے انکی انجری سے پاکستان کو ضرور نقصان ہوگا لیکن پھر وہی بات ہمارے پاس انکا بیک اَپ تیار نہیں ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پاس میچ ووننگ پلئیرز کم ہیں اسی لیے بیک اَپ رکھنے کا ذکر کرتا ہوں لیکن امید کرسکتے ہیں قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کو صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹس ملنے کا تاحال انتظار

قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں صائم ایوب کا نام بھی بھیجا گیا تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تاحال نوجوان اوپنر کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار کررہا ہے تاکہ انکی میگا ایونٹ میں شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی؛ صائم ایوب نہیں کھیل سکیں گے"

دوسری جانب صائم کے غیر موجودگی میں اوپنر فخر زمان اور امام الحق کی واپسی کے امکانات روشن ہیں، دونوں نے ورلڈکپ 2023 کے دوران گرین شرٹس کے کئی میچز میں جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ صائم کھیلیں گے یا نہیں! فیصلہ رواں ہفتے ہوگا

خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔ ڈاکٹر نے ابتدائی تشخیص میں صائم ایوب کو چھ ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا۔
 

Load Next Story