ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی مریض قرار دے دیا
معروف بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔
اداکارہ و میزبان ریا چکرورتی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی بیماری کا شکار قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ وہ ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کے ایک شدید کیس سے گزر چکے ہیں۔
انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے خود کو مردہ تصور کر لیا تھا اور وہ ذہنی مریض بن چکے تھے۔
پنجابی گلوکار، میوزک پروڈیوسر ہنی سنگھ نے بتایا کہا بائی پولر ڈس آرڈر کے مریضوں کو پہچاننا بہت مشکل ہوتا ہے، یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی اس بیماری کو سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔