پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا

دسمبر 2023 کے مقابلے دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 109 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک


احتشام مفتی January 17, 2025

کراچی:

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا ہے۔ 

اس طرح سے مالی سال 2025 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 21 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ہے۔

مالی سال 2024 کے ابتدائی چھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 109 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں