کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا، درجہ حرارت میں کمی

دن میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا

شہر قائد میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والی سرد ہواؤں سے موسم مزید سرد ہوگیا جس سے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 11 بجے تک شہر کا درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔

کراچی میں 13 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن میں ہوا 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

دن میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

Load Next Story