جوبائیڈن کا خفیہ ہتھیار کون ہے؟ گھر کے بھیدی نے بتادیا

امریکی وزیر دفاع نے اپنے صدر سے متعلق راز افشا کردیا


ویب ڈیسک January 17, 2025
امریکی وزیر دفاع نے صدر جوبائیڈن سے متعلق راز بتادیا

امریکی صدر جوبائیڈن تین روز بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر کا حلف اُٹھائیں گے۔

اس سے قبل کہامریکا میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔ جوبائیڈن اور ان کی کابینہ کے وزرا اپنے اپنے محکموں سے الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو صدر جوبائیڈن کا معتمد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ سیاسی رفیق کے ساتھ ساتھ ان دونوں کے درمیان اعتماد اور دوستی کا رشتہ بھی ہے۔

مسلح افواج کی جانب سے الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے صدر جوبائیڈن کے بارے میں ایک انکشاف بھی کیا۔

اپنے خطاب میں وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے جوبائیڈن کے اس عمر میں بھی متحرک اور سرگرم ہونے کا زکر کرتے ہوئے بتایا کہ محترم صدر کا خفیہ ہتھیار دراصل ان کی اہلیہ اور موجودہ خاتون اوّل جل بائیڈن ہیں۔

وزیر دفاع کے اس بیان پر ہال تالیوں سے گونج اُٹھا اور جوبائیڈن بھی زیر لب مسکراتے رہے۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں