عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا؛ لیگی  رکن اسمبلی و دیگر کا جشن، مٹھائی تقسیم

عمران خان کی کرپشن کی حقیقت عوام کے سامنے آ گئی، لیگی رہنما عمران جاوید


ویب ڈیسک January 17, 2025

لاہور:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد لیگی رہنماؤں کی جانب سے جشن منایا گیا، مٹھائی تقسیم کی گئی۔

احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان اور ان کی اہلیہ کو سزا سنائے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مختلف مقامات پر جشن منایا۔

صوبائی دارالحکومت میں لیگی ایم پی اے میاں عمران جاوید اور بی بی و ڈیری کی جانب سے باگڑیاں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شدید نعرے بازی  کی۔

جشن منانے کے موقع پر میاں عمران جاوید نے کارکنان کے ساتھ مل کر گھڑی چور کے نعرے  لگائے۔ انہوں نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کی کرپشن کی حقیقت عوام کےسامنے آ چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں