بھارتی سیاست دانوں کی بلاجوازتنقید اورناروا سلوک پر ثانیہ مرزا رو پڑیں
ناروا سلوک کے باعث ثانیہ ٹی وی انٹرویو کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اوران کی آنکھوں سےبے اختیارآنسو نکل پڑے
بھارت کی بیٹی اور پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے پر بھارتی سیاست دانوں کی جانب سے بلا جواز تنقید اور ناروا سلوک پر ٹینس اسٹار روپڑیں۔
بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے پر تنقید کے بعد بھارتی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ اس طرح کسی ملک میں نہیں ہوتا جیسا بھارتی سیاست دانوں نے میرے ساتھ کیا اورمیں اس پر بہت افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صرف اس بات کو جواز بنا کر تنقید کرنا کہ میں نے کسی دوسرے ملک میں شادی کی ہے یہ سراسر ناانصافی ہے میں آج بھی ایک محبت وطن بھارتی شہری ہوں اور ہمیشہ رہوں گی۔
انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور بلاجواز تنقید کے باعث اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور بے اختیار ان کی آنکھوں سے آنسونکل پڑے۔