راولپنڈی:
عمران خان کو قیدی کے طور پر نمبر الاٹ کردیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی کو خواتین کی میں منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا سنائے جانے جانے کے بعد انہیں قیدی قرار دے کر قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا۔
احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس میں عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنانے کے ساتھ ان پر جرمانہ بھی عائد کیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے اپنے فیصلے میں القادر ٹرسٹ اور القادر یونیورسٹی کو سرکاری کنٹرول میں لینے کا بھی فیصلہ سنایا۔
عدالتی فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو قیدی قرار دے کر قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کمرہ عدالت سے گرفتار کی گئی بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ جیل اسپتال کے ڈاکٹر کررہے ہیں، جس کے بعد ان کا بائیومیٹرک کیا گیا بعدازاں انہیں سیل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو دوبارہ اسی سیل منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ پہلے قید تھیں، اسی سیل میں مریم نواز بھی مقید رہیں۔
بشریٰ بی بی کو خواتین وارڈ منتقل نہیں کیا گیا انہیں خواتین وارڈ سے منسلک ٹیوٹا ہال میں پابند سلاسل کیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کا دوپہر میں طبی معائنہ بھی ہوا، طبی معائنہ جیل میں تعینات خاتون ڈاکٹر نے کیا، خاتون ڈاکٹر نے طبی ملاحظہ کے بعد بشری بی بی کو صحت مند قراردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا ضروری سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔ سامان سے بھری ایک گاڑی اڈیالہ جیل پہنچ ہے۔