شاہد آفریدی کی ارشد ندیم سے جیولین تھرو سیکھنے کی ویڈیو وائرل

گزشتہ برس اولمپئین نے بھارت کے نیرج چوپڑا کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا تھا

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپیئن ارشد ندیم سے جیولین تھرو سیکھنے لگے۔


سوشل میڈیا سائٹس پر سابق کپتان شاہد آفریدی کی ارشد ندیم کیساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں آل راؤنڈر کو اولمپئین کے ہمراہ جیولین تھرو سیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ارشد ندیم نے شاہد آفریدی کو جیولین تھرو پھیکنے کا طریقہ بھی سیکھایا، جس کے بعد سابق کرکٹر نے تھرو بھی کی۔

مزید پڑھیں: "صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے" تصدیق ہوگئی

گزشتہ سال ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے مینز مقابلوں میں بھارت کے نیرج چوپڑا کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

ارشد ندیم نے اولمپکس کی تاریخ کا سب سے لمبا تھرو کیا تھا جس کی دوری 92.97 میٹر تھی۔

وہ 1992 میں بارسلونا اولمپکس کے بعد پاکستان کو میڈل جتوانے والے پہلے اولمپئین ہیں۔
 

 

Load Next Story