چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارت کے اسٹار بیٹر انجرڈ

ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی سے قبل ہی گردن میں چُک آگئی


ویب ڈیسک January 17, 2025

چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارت کو اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی صورت میں بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ڈومیسٹک ایونٹ رانجی ٹرافی کا 23 جنوری سے ہوگا جبکہ چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض ایک ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے، ایسے میں بھارت بڑا دھچکا اسوقت لگا ہے جب ویرات کوہلی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جس نے انکے ٹورنامنٹ کھیلنے پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے ایک ذریعہ نے انکشاف کیا ویرات کوہلی کی گردن میں موچ آئی تھی جس کے بعد انہیں انجکشن لگایا تاکہ آرام آسکے۔

مزید پڑھیں: شکست ہضم نہ ہوسکی؟ بھارتی بورڈ نے ٹیم کو ''گروکل اسکول'' بنادیا

دوسری جانب ویرات کوہلی انجری کے حوالے سے پُرامید ہیں کہ گردن کی موچ زیادہ سنگین مسئلہ نہیں ہوگی، ورنہ انکی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔


Virat Kohli faces injury setback ahead of Champions Trophy

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں