بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ پائلٹ ومعاون پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک

ریاست اترپردیش کے ضلع سیتا پور کے قریب ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث وہ گر کر تباہ ہوگیا


ویب ڈیسک July 25, 2014
واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،حکام۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر بریلی شہر سے الہٰ آباد کی جانب جارہا تھا کہ دوران پرواز اس میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی اور ہیلی کاپٹر ضلع سیتا پور کے علاقے اتاریا کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار ساتوں افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ہیلی کاپٹر کے ملبے سے لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔