ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک

ہلاک ہونےوالوں میں خوارج کا سرغنہ عابداللہ المعروف’’ تراب ‘‘ بھی شامل، ایک خوارج کو گرفتار کر لیا گیا،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 17, 2025
فوٹو فائل

راولپنڈی:

ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 17 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5خوارج ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونےو الوں میں خوارج کا سرغنہ عابداللہ المعروف’’ تراب ‘‘ بھی شامل ہے، جبکہ ایک خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، آپریشن کے دوران خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں