فیصل واوڈا کی عمران خان،بشری بی بی کی سزا اورپی ٹی آئی کے حوالے سے تمام باتیں درست ثابت

فیصل واوڈا عمران خان اورکابینہ کے ارکان کوکہتے رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ”اوپن اینڈ شٹ کیس“ ثابت ہوگا


ویب ڈیسک January 17, 2025
پی ٹی آئی کالعدم ہونے کی طرف جائے گی، پارٹی کے لوگ عمران کو دفن کر رہے، گفتگو —فائل فوٹو

لاہور:

سینیٹرفیصل واوڈا کی عمران خان،بشری بی بی کی سزا اورپی ٹی آئی کے حوالے سے تمام باتیں درست ثابت ہوگئیں،فیصل واوڈا عرصہ سے ایک بات باربارکہتے رہے کہ 190ملین پاﺅنڈکیس ملکی تاریخ کا سب سے بڑامالی کیس ہوگا جس میں عمران خان اوربشری بی بی کو سخت سزاہوگی اوروہ ہوگئی۔

جس پی ٹی آئی کابینہ سے 190ملین پاﺅنڈ سے متعلق منظوری دلائی گئی اس کابینہ میں فیصل واوڈا وزیرتھے جب یہ معاملہ وہاں آیا تو فیصل واوڈا عمران خان اورکابینہ کے ارکان کوکہتے رہے کہ یہ ”اوپن اینڈ شٹ کیس“ ثابت ہوگا ،اس میں مقدمہ ہوگا اور اس میں سب کی پکڑ ہوجائے گی یہ نہ کریں مگر اس وقت ان کی بات کسی نے نہ سنی، منظوری کے بعد سب چپ ہوگئے مگروقت ایک سا نہیں رہتا۔

پی ٹی آئی اقتدار ختم ہونے کے بعد یہ کیس چل پڑا،اس وقت بھی فیصل واوڈا نے کہا کہ اس میں کسی کی بچت نہیں ہوگی، پی ٹی آئی والوں کو بھی پتہ تھا کہ”سب پھڑے جائیں گے“ ،اس لیے ان کے بھی وکلا کیس لٹکاتے رہے۔

190ملین پاﺅنڈ کیس یکم دسمبر2023 میں دائرہوا،نیب نے ٹرائل کے دوران 35گواہان کے بیان ریکارڈکرائے، ملزمان نے دفاع میں کوئی گواہ پیش نہ کیا، فیصل واوڈا کہتے رہے کہ عمران کے اردگرد مفاداتی اکٹھے ہیں ،وہی انہیں مروانے کے چکر میں ہیں ،یہ جرم بھی انہوں نے اپنے فائدے کےلیے ان سے کرایا،بے شرم لوگ چاہتے ہیں ان کو سزاہو ،پارٹی پران کا قبضہ رہے اوران کی باہرسیاست چلتی رہے وہ اس میں کامیاب رہے۔

اتوار کو کراچی پریس کلب میں بھی پریس کانفرنس میں فیصل واوڈا نے کہا کہ 190ملین پاﺅنڈکیس ثابت شدہ ہے ،اس میں جتنا مرضی التوا ہوجائے ،اس میں عمران اوربشری کو سزا ضرورہوگی، وہ واحد رہنما تھے جوپہلے دن سے اپنی وزارت سے لے کر آج تک ایک ہی بات کہہ رہے تھے کہ سزاہوگی، سزاکے بعد بھی پارٹی بیانات تک ہی رہے گی ، بس حکومت کو برابھلا کہے گی، مذاکرات صرف بہانہ ہیں،یہ مذاق ہورہا ہے،حکومت اور پی ٹی آئی دونوں نہیں چاہتے کہ بانی باہر آئے، وقت نے سینیٹرفیصل واوڈا کی ایک ایک بات کوسچ ثابت کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں