گھر پر حملے کے بعد انگلش کھلاڑی ملک چھوڑ کر دبئی منتقل

جیمز ونس کے ہیمپشائر ہیڈکوارٹرز کے قریب خاندانی گھر پر گزشتہ برس دو بار حملہ ہو چکا ہے


ویب ڈیسک January 18, 2025

انگلینڈ کے ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کھلاڑی جیمز ونس اپنے گھر پر حملے کے بعد ہیمپشائر کی کپتانی چھوڑ کر دبئی منتقل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ جیمز ونس 2025 کی انگلش ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کاؤنٹی چیمپئن شپ یا ریڈ بال سیزن میں حصہ نہیں لیں گے۔ لیکن محدود اوور کے فارمیٹ کھیلنا اور ٹی 20 بلاسٹ میں ہیمپشائر کی کپتانی جاری رکھیں گے۔

2019 ورلڈ کپ کی فاتح انگلنڈ کی ٹیم کا حصہ رہنےو الے جیمز ونس کے ہیمپشائر ہیڈکوارٹرز کے قریب گھر پر گزشتہ برس دو بار حملہ ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں