کراچی؛ والد کی ڈانٹ سے دل برداشتہ میٹرک کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

ابتدائی طور پر معاملہ گھریلو لگتا ہے، پولیس نے دیگر پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی


اسٹاف رپورٹر January 18, 2025

کراچی:

والد کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہوکر میٹرک کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق زمان ٹاؤن کورنگی نمبر 6 میں واقع  گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ نوجوان کی شناخت 19 سالہ فیضیاب ولد محمد ارشد کے نام سے ہوئی۔

ایس ایچ او نےبتایا کہ والدین نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کے بیٹے نےخود کشی کی ہے ۔یہ اس کا ذاتی فعل ہے۔ نوجوان کو کسی بات پراس کے والد نے ڈانٹ دیا تھا، جس سے وہ دل برداشتہ ہوگیا اور خودکشی جیسا اقدام کیا۔

انہوں نے بتایا کہ والد نے بیٹے کو کیوں ڈانٹا ؟ یہ بظاہر کوئی گھریلو معاملہ لگ رہا ہے۔خودکشی کرنے والا نوجوان میٹرک کا طالب علم ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں