نوجوان بھارتی اداکار ٹرک کی ٹکر سے ہلاک
بھارتی ٹی وی اداکار امن جیسوال ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ ٹی وی اداکار امن جیسوال ممبئی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوا۔ حادثہ جمعہ کی شام پیش آیا جب ان کی موٹر سائیکل کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل بری طرح تباہ ہو گئی۔