منفرد شناختوں کی پہچان رکھنے والا ہمارا ملک ہم آہنگی کی بڑی مثال ہے، وزیراعلیٰ سندھ

صرف سندھ، پنجاب، بلوچستان یا خیبرپختونخوا نہیں بلکہ پاکستان ہمارا ورثہ ہے، مقامی اسکول میں تقریب سے خطاب

—فوٹو: فائل

کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ثقافتی پہلوؤں سے ہی ہم اپنے وطن کی حقیقی تفہیم کو اجاگر کرسکتے ہیں، ہمارا ورثہ صرف سندھ، پنجاب، بلوچستان یا خیبرپختونخوا نہیں بلکہ پاکستان ہمارا ورثہ ہے، منفرد شناختوں کی پہنچان رکھنے والا ہمارا ملک ہم آہنگی کی بڑی مثال ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں ثقافتی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سینٹ پیٹرک اسکول کا طالبعلم رہا ہوں، یہ ایک زبردست نظم و ضبط والا ادارا ہے، سزا سے بچنے کے لیئے میں یقینی بناتا تھا کہ بال صحیح بنے ہوئے ہوں اور شرٹ کے بٹن ٹھیک طریقے سے بند ہوں، سینٹ پیٹرک کی طالبہ علمی کے زمانے میں ہماری شامیں کرسچن دوستوں کے ساتھ صدر میں گزرتی تھیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سینٹ پیٹرک ہمیشہ میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، اس ادارے کے پاس جب بھی گزر ہوتا ہے مجھے ہمیشہ پرانی یادوں سے جوڑ دیتا ہے، ثقافتی دن محض ایک جشن نہیں یہ افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کا عکاس ہے، آج رنگا رنگ ورثے کو منانے اور روایات سے سیکھنے کا دن ہے، ثقافتی لمحات اور مشاہدات ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ  متحد رکھے ہوئے ہیں، اجتماعی شناخت کی ثقافت ہمیں منفرد دھاگے میں پروئے رکھتی ہے، 

 مراد علی شاہ اس ورثے کو منانے کیلئے موجود طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں، جذبے اور لگن کی تعریف کرتا ہوں، طلباء کا جوش و جذبہ ہمارے ثقافتی رنگوں کی طاقت اور خوبصورتی کی یاد دلاتا ہے، آپکی شناخت اور دوسروں کیلئے احترام ہماری قوم کے مستقبل کو روشن کرے گا۔

Load Next Story