پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع

سرحدی علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کی نشاندہی کرلی گئی، رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال


ویب ڈیسک January 18, 2025
فوٹو فائل

کراچی:

پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف آپریشنز و مزید کارروائیوں کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ 

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں کی مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کی نشاندہی کے ساتھ ڈرون سرویلنس کے ذریعے دہشت گردوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرکے جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران فتنہ الخوارج کے 34 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں مارے گئے، پنجاب کے حساس شہروں میں قدم جمانے والے 192 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا، راولپنڈی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد مارے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے راولپنڈی میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والا اہم دہشت گرد گرفتار کیا جبکہ میانوالی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس پر حملے کا منصوبہ ناکام بنایا، ایک خودکش حملہ آور ہلاک تین دہشت گرد گرفتار کیے، ڈی جی خان آپریشن مین فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے، پنجاب میں تھریٹ کے مطابق سی ٹی ڈی مزید کارروائیاں کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں