کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی! والد کے بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا

منگنی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی، رپورٹس

بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ سے سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کے ساتھ منگنی کی افواہوں کو انکے والد نے مسترد کردیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کی خبریں چلائیں تھی تاہم انکے والد طوفانی سروج نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے خبروں کی ترید کردی۔

نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے تاہم اس پر بات چیت جاری ہے لیکن منگنی کی خبریں بےبنیاد ہیں۔

مزید پڑھیں: طلاق کی افواہوں کے بیچ بھارتی کرکٹر کی 25 سالہ ممبر پارلیمنٹ سے منگنی؟

قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ 25 سالہ ممبر پارلیمنٹ نے بھارتی کرکٹر سے منگنی کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: چہل، دھناشری ورما کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی طلاق؟ افواہیں

خیال رہے کہ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔

Load Next Story