منشیات اسمگلنگ ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 5 ماہ کی قید جیل میں گزارہوناہوگی


ویب ڈیسک January 18, 2025

پشاور:

منشیات اسمگلنگ ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج عطا اللہ جان نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قیداور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر ڈینس مراد نے کی۔ 

یاد رہے کہ گرفتار ملزم محمد صابر کو ایکسائز پولیس نے موٹروے ناکا بندی پر کیری ڈبہ میں 48کلو چر س اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرکے 5فروری 2024کو انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

بعد ازاں تفتیش مکمل ہونے پرایکسائز پولیس نے مکمل چالان عدالت میں جمع کرایا، جہاں عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بنا پرملزم پر جرم ثابت ہونے پر عمر قیداور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 5 ماہ کی قید جیل میں گزارہوناہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں