چھت پر پتنگ اُڑانے والا بندر سوشل میڈیا پر وائرل
بھارت میں ایک بندر کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
کلپ ایک چھت پر بیٹھے بندر پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس میں وہ پتنگ کی تار کو مہارت سے پکڑے ہوئے ہے اور اسے انسانوں کی طرح درستگی کے ساتھ کنٹرول کررہا ہے۔
جو چیز ویڈیو کو مزید دلچسپ بناتی ہے وہ پس منظر میں ہنسی کی آوازیں ہیں کیونکہ تماشائی غیر معمولی نظارے سے محظوظ ہورہے ہیں۔