بحر اوقیانوس کے برفیلے پانی میں نیا براعظم دریافت

یہ 33 اور 61 ملین سال کے درمیان پلیٹ ٹیکٹونک حرکتوں کی تعمیر نو کے ذریعے وجود میں آیا


ویب ڈیسک January 19, 2025

جب ہم جغرافیہ دیکھتے ہیں تو ایسا لگتا تھا کہ ہماری دنیا صرف سات ہی براعظموں میں بٹی ہوئی ہے لیکن حقیقت اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔

حال ہی میں ایک غیر معمولی زمینی ٹکڑا دریافت ہوا ہے، ایک نامعلوم براعظم جو شمالی بحر اوقیانوس کے برفیلے پانیوں کے نیچے موجود ہے۔

نیا براعظم ایک بڑے آبی ذخائر میں واقع ہے جسے ڈیوس سٹریٹ کہا جاتا ہے، یہ علاقہ کینیڈا کے بافن جزیرے اور گرین لینڈ کو الگ کرتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ خطہ لاکھوں سال پہلے اس وقت بنا جب ٹیکٹونک پلیٹوں میں تبدیلی نے زمین کی کرسٹ کو نئی شکل دی۔ ان حرکت پذیر پلیٹوں کی وجہ سے سمندر کی تہہ براعظم کی ایک موٹی پرت رکھتی ہے جسے حال ہی میں سائنسدانوں نے پروٹو مائیکرو براعظم کے طور پر درجہ بند کیا ہے۔

یہ دریافت برطانیہ اور سویڈش سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں ظاہر کیے گئے۔

یہ 33 اور 61 ملین سال کے درمیان پلیٹ ٹیکٹونک حرکتوں کی تعمیر نو کے ذریعے وجود میں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں