کراچی میں کار ڈیلرز حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے، نیٹ ورک بے نقاب

خالد بن ولید روڈ پر چھاپے میں 3 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے نقدی برآمد


اسٹاف رپورٹر January 18, 2025

کراچی:

ایف آئی اے نے شہر قائد میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے خالد بن ولید روڈ پر واقع کار ڈیلرز کے دفاتر پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان سے 59 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور حوالہ ہنڈی سے متعلق لیجرز برآمد کرلیے گئے، ملزمان کی شناخت محمد صادق، وقاص اور محمد اشرف کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان حوالہ ہنڈی کے منظم نیٹ ورک کا حصہ ہیں جن کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ، پاسپورٹس اور دیگر اہم ثبوت بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے چیک بکس، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی رجسٹرز بھی برآمد ہوئے، چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں