سیف علی خان کی صحت سے متعلق ڈاکٹر نے اچھی خبر سنادی

ڈاکٹر کی میڈیا سے گفتگو، اداکار کی صحت سے متعلق آگاہ کیا، چار پانچ دن مزید اسپتال میں گزارنا ہوں گے


ویب ڈیسک January 18, 2025

دو روز قبل اپنے گھر میں حملہ آور کے چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

سیف علی خان حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اُن کی دو روز قبل ڈاکٹرز نے دو سرجریز کیں اور انہیں چوبیس گھنٹے کیلیے آئی سی یو منتقل کردیا تھا۔

اب ڈاکٹرز نے بتایا کہ سیف علی خان کی حالت پہلے سے مزید مستحکم ہے اور انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ اگلے چار سے پانچ روز تک رہیں گے۔

ڈاکٹرز نے شدید حملے کے باوجود ہمت کا مظاہرہ کرنے پر سیف علی خان کو اصل زندگی میں بھی ہیرو قرار دیا اور کہا کہ کل چھ جن میں سے دو گہرے زخم آنے کے باوجود سیف علی خان نے بہت زیادہ بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق اداکار روبہ صحت ہیں اور انہوں نے آج چہل قدمی بھی کی ہے، اب اُن کے معذور ہونے کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ڈاکٹر نیرج نے بتایا کہ سیف علی خان اصل میں ایک ہیرو کی طرح پُرامید اور ہمت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ وہ تکلیف کے باوجود بھی خود کو جلد ٹھیک کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیف علی خان کو آرام کی ضرورت ہے اس لیے لوگوں کے کمرے میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں